3 فروری، 2016، 11:52 PM

سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں 10 بھارتی فوجی ہلاک

سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں 10 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاچن پر برفانی طوفان کے بعد 10 بھارتی فوجی تودے تلے دب کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاچن پر برفانی طوفان کے بعد 10 بھارتی فوجی تودے تلے دب کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیاچن کے علاقے میں فوجی گشت کررہے تھے کہ اچانک انہیں برفانی طوفان نے آگھیرا جس کے بعد تودہ گرنے سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ بھارتی فوجی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کم از کم 10 سپا ہی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ سیاچن کو دنیا کا بلند ترین محاذِ جنگ کہا جاتا ہے جو پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ یہاں کے شدید موسم میں جان لیوا واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں اور برف سرکنے اور طوفان سے اموات کے علاوہ یہاں منفی 60 درجے سینٹی گریڈ سردی پڑتی ہے۔ 

News ID 1861560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha