26 جولائی، 2016، 12:09 AM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں ہیں کیونکہ ہندوستان پاکستان مخالف پالیسی پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں ہیں کیونکہ ہندوستان پاکستان مخالف پالیسی پر گامزن ہے۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے ایک اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ وادئ کشمیر میں 8 جولائی کے روز ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کرکے حزب المجاہدین کے مقامی مکانڈر برہان وانی کو ہلاک کردیا تھا، جس کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں ہندوستان مخالف مظاہرے شروع ہوگئے مظاہروں کے دوران اب تک 50 سے زائد کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1865753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha