مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں اغوا کیے گئے 400سو شہریوں میں سے 270 کو رہا کردیا ہے۔ شامی ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں داعش نے گزشتہ ہفتے حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے دوران تقریبا ً400 شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔ جن میں سے 270افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گزشتہ روز مزید 50افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں اغوا کیے گئے 400سو شہریوں میں سے 270 کو رہا کردیا ہے۔
News ID 1861202
آپ کا تبصرہ