16 جولائی، 2016، 2:39 AM

ترک فوج کی صدر اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش/ فوجی بغاوت ناکام

ترک فوج کی صدر اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش/ فوجی بغاوت ناکام

ترکی میں فوج نے رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ترکی میں مارشل لاء نافذ کرکے کرفیو لگادیا گیا ہے جبکہ ترکی کے وزیر اعظم نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ اعلان کررہے ہیں کہ  ترکی میں فوج نے رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ترکی میں مارشل لاء نافذ کرکے کرفیو لگادیا گیا ہےجبکہ ترکی کے وزیر اعظم نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔۔ترک فوج کے ملک کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں فوج ،پولیس اور عوام میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جبکہ استبول میں پل بند اور انقرہ میں ہوائی جہاز نچلی پروازیں کر رہے ہیں۔ادھر انقرہ میں گولیوں چلنے کی آوازیں آ رہی ہیں۔ترکی کے وزیرِ اعظم بن علی یلدرم نے فوج کے ’ایک گروپ‘ کی جانب سے" غیر قانونی اقدام" کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ فوجی اقدام غیر قانونی ہے لیکن حکومت کا تختہ نہیں الٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ اقتدار حکومت ہی کے پاس ہے۔المیادین کے مطابق فوج کے ایک مسلح گروپ نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے جس میں کرنل رینک کے افسران شامل ہیں، اس گروپ کی جانب سے استنبول کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں کئی رہنماؤں کو یرغمال بنالیا گیا ہے، ترک فوج کے سربراہ جنرل حلوسی آکار سمیت دیگر جرنیلوں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے ایوان صدر کا محاصرہ کرلیا گیا ہے، اتاترک ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے، ملک بھر کے ایئرپورٹس بند کرکے ان پر ٹینک پہنچادیئے گئے ہیں، فوج کی بھاری نفری نے ملک کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جب کہ فوج نے ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

News Code 1865526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha