مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر نے کے بعد سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرتے ہوئے اس کی نشریات بند کر دی ہیں ایوان صدر اور پارلیمنٹ کا بھی محاصرہ کرلیا گيا ہے جبکہ چند ایک حاضر سروس جرنیلوں کو بھی گرفتار کر لیا گيا ہے جبکہ ترکی کی سول قیادت کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا گیا ہے ۔پورے ملک میں فوج نے گشت شروع کر دیا ،ہیلی کاپڑوں اور جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں سے ملک میں خوف ہراس کی سی کیفیت ہے ۔جبکہ اتاترک ائیر پورٹ پر بھی فوج نے کنٹرول سنبھالتے ہوئے ملکی و غیر ملکی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔جبکہ سماجی رابطے کی تمام ویب فیس بک ، ٹوئیٹر اور دیگر سائٹس بھی بند کر دی گئیں ہیں ۔
ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر نے کے بعد سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرتے ہوئے اس کی نشریات بند کر دی ہیں ایوان صدر اور پارلیمنٹ کا بھی محاصرہ کرلیا گيا ہے .
News ID 1865531
آپ کا تبصرہ