22 دسمبر، 2016، 10:45 PM

شامی فوج کا حلب پر مکمل کنٹرول کا اعلان

شامی فوج کا حلب پر مکمل کنٹرول کا اعلان

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے شامی فوج کے سربراہ نے کہا کہ حلب شہر میں امن و اماں برقرارکردیا گيا ہے۔ اس سے قبل عالمی ریڈکراس نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر حلب سے اب تک 37 ہزار افراد کا انخلاء مکمل ہوچکا ہے۔

ریڈکراس کمیٹی کے مطابق مشرقی حلب کے اسپتال سے تمام بیماروں اور زخمیوں کو بھی نکال لیا گيا ہے۔ ریڈکراس کے ترجمان کے مطابق سردی کی وجہ سے انخلاء میں سست روی پیدا ہوگئی۔

ادھر سی این این نے بھی شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دوسرے بڑے شہرحلب  کا مکمل کنٹرول شامی فوج نے سنبھال لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشرقی حلب پر وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا 4سالہ قبضہ ختم ہوگيا ہے اور مشرقی حلب پر شامی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج اور صدر بشار اسد کے حامی رضاکار  دستے نومبر میں زمینی راستے سے مشرقی حلب میں داخل ہوئے تھے اور اب انھوں نے مشرقی حلب کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے شامی عوام کو عظیم تحفہ پیش کیا ہے۔

News ID 1869179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha