19 جولائی، 2016، 12:49 AM

ترک فضائیہ کے سابق سربراہ نے فوجی بغاوت کا اعراف کرلیا

ترک فضائیہ کے سابق سربراہ نے فوجی بغاوت کا اعراف کرلیا

ترک فضائیہ کے سابق سربراہ نے فوجی بغاوت کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا اعتراف کرلیا ہےجنرل اکن اوزترک ریٹائرمنٹ کے بعد فوجی سپریم کونسل کے رکن تھے،بغاوت میں ملوث فوج کے ایک سو تین جنرل گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ کے سابق سربراہ نے فوجی بغاوت کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا اعتراف کرلیا ہےجنرل اکن اوزترک ریٹائرمنٹ کے بعد فوجی سپریم کونسل کے رکن تھے،بغاوت میں ملوث فوج کے ایک سو تین جنرل گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ترک فضائیہ کےسابق سربراہ اکن اوزترک کابغاوت کاماسٹرمائنڈ ہونےکااعتراف کرلیا ہے ، ان سے اس وقت تفتیش جاری ہے۔ ادھر تفتیش کاروں نے ترک فوج کے 27جنرلوں اور ایڈمرلز سے پیر کو تفتیش کی۔ ترک ذرائع کے مطابق ائیرفورس کے سابق کمانڈر جنرل اکن اوزترک کے بارے میں گمان ہے کہ وہ ہی اس باغی گروپ کے سربراہ ہیں جنھوں نے جمعہ اور ہفتے کی شب ناکام فوجی انقلاب برپا کرنے کی کوشش کی ۔ واضح رہے کہ 2015 تک وہ ائیر فورس کے سربراہ رہے،اسکے علاوہ وہ اس ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے جوکہ مسلح افواج کے کام کی نگرانی کرتی ہیں، وہ اسرائیل میں  اتاشی بھی رہ چگے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور یہی تینوں ممالک عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1865594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha