28 نومبر، 2015، 4:32 PM

ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اور سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں ، سیلابی ریلا کئی پُل اور گاڑیاں بہا لے گیا۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News ID 1859907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha