مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمال مغربی پرو میں طوفانی بارشوںٍ کے بعد بدترین سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گھروں میں پانی داخل ہونےسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں، مکانات تباہ ہوگئےاور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق سیلاب سے 30ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 3000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
شمال مغربی پرو میں طوفانی بارشوںٍ کے بعد بدترین سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
News ID 1862207
آپ کا تبصرہ