10 نومبر، 2015، 2:24 PM

افغانستان میں داعش نے 7 افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

افغانستان میں داعش نے 7 افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

افغان صوبے زابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے تین خواتین سمیت سات افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے زابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے تین خواتین سمیت سات افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو یکم اکتوبر کو قریبی غزنی صوبے میں واقع گیلان ضلعے کے راسانی گاں سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ داعش یا اس سے منسلک گروہوں کی افغانستان میں اس نوعیت کی پہلی کارروائی نہیں ہے۔ افغان حکام کے مطابق شام اور عراق میں فعال یہ تنظیم افغانستان میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔

 

News ID 1859466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha