24 اگست، 2015، 12:44 AM

بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے تین مزدوروں کے سر کاٹ دیئے

بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے تین مزدوروں کے سر کاٹ دیئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر مزدور وہابی دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے ،سٹرک کی تعمیر کرنے والے چار مزدوروں کو تین روز قبل اغوا کیا گیا جن میں سے وہابی دہشت گردوں نے تین مزدوروں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر مزدور وہابی دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے ،سٹرک کی تعمیر کرنے والے چار مزدوروں کو تین روز قبل اغوا کیا گیا جن میں سے وہابی دہشت گردوں نے تین مزدوروں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں نےایک کمسن مزدور کو چھوڑ دیا اطلاعات کے مطابق ضلع تربت کے علاقے دشت سے تین روز قبل سرکاری تعمیراتی ادارے کے تحت سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے چار مزدوروں کو وہابی دہشت گردوں نے اغوا کرلیاتھا، چار میں سے تین افراد کی لاشیں آج اسی علاقےسے مل گئیں۔ لیویزذرائع کے مطابق مزدوروں کو بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا ہے ،لاشوں کی شناخت محمد یحییٰ، جمعہ خان اور گل خان کےناموں سے ہوئی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1857612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha