مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے بعد دریاوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیوسٹن اور لبرٹی کاونٹی میں تاحال سیلابی صورتحال ہے۔ جہاں کئی روز گزرنے کے باوجود متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات کے دوران 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1859320
آپ کا تبصرہ