مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاستیں شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ متعدد شہروں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ساحلی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث متعدد سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ سیلاب سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ امریکی نیشنل ہیراکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان جوکن، آئندہ چند دنوں میں مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔
ممکنہ خطرے کے پیش نظر شمالی کیرولائنا میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ