ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے فلسطین نامی علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے فلسطین نامی علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلابی پانی کے باعث ایک گھر میں پھنسے ہوئے پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سو میل کی رفتار سے چلنے والے طوفانی ہواؤں سے عمارت تباہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بارشوں میں ایک شخص لاپتہ بھی ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

News Code 1863721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha