امریکہ سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا

امريكی وزارت دفاع پينٹاگون کے مطابق امریکہ سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريكی وزارت دفاع پينٹاگون کے مطابق امریکہ سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ امريكی وزارت دفاع پينٹاگون کے مطابق واشنگٹن اور رياض كے درميان ہونے والے دفاعی معاہدے كے تحت امريكی حکومت سعودی عرب كو 9 بلیک ہاک UH.60 ہيلی كاپٹر فراہم كرے گی جو کہ یمن اور شام کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ گذشتہ مئی ميں طے پايا تھا جس کے تحت سعودی عرب نے مجموعی طورپر 600 پيٹرياٹ ميزائلوں  كے بدلے ميں  5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا كرنا تھی۔ واضح رہے کہ بلیک ہاک ہيلی كاپٹر جنگ ميں  دشمن پرحملوں كے خلاف كی جانے والی كارروائيوں  كے علاہ ريسكيو اور امدادی مشن  کی انجام دہی میں بھی استعمال كيا جاسكتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ دہشت گردوں کو جنگی ساز و سامان فراہم کرتا ہے امریکہ خود بھی دہشت گردوں کو براہ راست طیاروں کے ذریعہ ہتھیار مہیا کرتارہتا ہے۔ خطے میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور دونوں ممالک ملکر مسلمانوں کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور مسلمانوں کی توجہ شام، عراق، لیبیا اور افغانستان میں مبذول رکھنا چاہتے ہیں وہابی دہشت گردوں کے علاوہ تمام مسلمانوں سعودیوں کی بھیانک سازش سے آگاہ ہوگئے ہیں۔

News Code 1858939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =