30 دسمبر، 2015، 12:29 PM

امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیاروں کاپہلا بیج فراہم کردے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیاروں کاپہلا بیج فراہم کردے گا۔ انہوں نے افغان فضائیہ کو اضافی لڑاکا طیارہ فراہم کرنے پر افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ لڑاکا طیاروں کا بیج آئندہ تین ہفتوں میں افغانستان کو فراہم کردیا جائے گا۔ انہوں نے ایم آئی 25 طیارہ شکن ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر بھارت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان فورسز سے قریبی فضائی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے تین ایم آئی 25 طیارہ شکن ہیلی کاپٹر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ چوتھا جلد فراہم کردیا جائے گا۔

News ID 1860681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha