مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس ترجمان نے ٹرمپ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو 4 امریکی قیدیوں کی آزادی کے بدلے دی جانے والے 400 ملین ڈالر کی رقم ایران کی اپنی رقم ہے جو اسے واپس کی گئی ہے۔ جان ارنسٹ نے کہا کہ قیدیوں کے بدلے میں کسی قسم کی رقم ادا کرنا امریکی پالیسی کے بالکل خلاف ہے اور ایران کو دی جانے والی رقم کا قیدیوں کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ رقم ایران کی اپنی رقم تھی جو امیرکہ کے پاس موجود تھی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو دی جانے والی رقم 1979 میں فوجی ساز وسامان خریدنے کے لیے ایرانی حکومت نے امریکہ کو دی تھی جو فوجی سامان اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کو نہیں دیا جاسکا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بینکاری کے تعلقات نہ ہونے کے باعث جہاز کے ذریعہ اس رقم کو ایران پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ آج بھی ایران کا مقروض ہے۔
امریکی وائٹ ہاؤس ترجمان نے ٹرمپ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو 4 امریکی قیدیوں کی آزادی کے بدلے دی جانے والے 400 ملین ڈالر کی رقم ایران کی اپنی رقم ہے جو اسے واپس کی گئی ہے۔
News ID 1865974
آپ کا تبصرہ