سلوواکیہ میں  فضا میں 2 طیاروں کے تصادم میں 7 افراد ہلاک

یورپی ملک سلوواکیہ میں فضا میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک سلوواکیہ میں  فضا میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کا حادثہ سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا سے 150 کلومیٹر دور واقع ایک قصبے ایلاوہ میں پیش آیا جہاں 2 اسپورٹس جہاز آپس میں ٹکراگئے۔ حادثے کے شکار دونوں جہازوں میں کل 38 افراد سوار تھے جو پیراشوٹنگ کے مقابلوں کی ریہرسل کررہے تھے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ طیاروں میں شریک 31 چھاتہ بردار چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 5 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ایوی ایشن حکام اسے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

News Code 1857548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =