کیلی فورنیا میں 2چھوٹے طیاروں کے حادثے میں4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 2چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے ہیں اس حادثے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 2چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے ہیں اس حادثے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں براؤن فیلڈ ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار طیاروں میں 2انجن والا سیبری لائینر، جبکہ دوسرا سنگل انجن سیزنا طیارہ تھا۔ حادثے کے مقام پر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

News Code 1857444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =