17 جون، 2015، 10:55 AM

امریکہ میں بالکونی گرنے سے6 افراد ہلاک

امریکہ میں بالکونی گرنے سے6 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں برکلے میں فلیٹ کی بالکونی گرنے سے 5 غیر ملکی طلباء سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں برکلے میں فلیٹ کی بالکونی گرنے سے 5 غیر ملکی طلباء سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکلے میں کچھ طلباء ایک فلیٹ میں اپنے دوست کی سالگرہ منا رہے تھے کہ اچانک بالکونی گرنے سے 6 طلباء بلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق آئر لینڈ جب کہ ایک کا تعلق کیلی فورنیا سے تھا۔

برکلے پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں تاہم انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News ID 1855922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha