مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش، پولینڈ میں واقع اپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران اچانک گر پڑے، جس سے ان کی گردن میں فریکچر ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بش سینیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہے اور انھیں ہسپتال سے جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
91 سالہ سابق امریکی صدر کے ترجمان جم میک گراتھ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ گرنے کے باعث بش سینئر کی گردن میں فریکچر آگیا ہے۔
|
میک گراتھ نے مزید کہا کہ اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم ان کو گردن کے گرد کور کا استعمال کرنا ہوگا۔ امریکہ کے سابق صدر کو پولینڈ میں قائم مائن میڈیکل سینٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان ماٹ پاؤل کے مطابق سابق صدر بش کو بدھ کے روز ہسپتال لایا گیا تھا، وہ رات بھر ہسپتال میں رہے ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کو ہسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ