جاپان میں بس حادثے میں 14 مسافر ہلاک

وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بس چھٹیاں منانے کی غرض سے جا رہی تھی کہ سنو بورڈنگ کے لئے مشہور نگانو کے علاقے کروئی زوا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ چاپانی حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 19 افراد کو شدید نوعیت کی چوٹیں آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1861076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =