اسپین میں کار ریلی کے دوران حادثے میں 6 افراد ہلاک

اسپین میں کار ریلی کے دوران حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کار ریلی کے دوران حادثے کے نتیجے  میں چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوجانیوالی کار نے ریس دیکھنے والے تماشائیوں کو روند ڈالا۔ذرائع کے مطابق کار ریلی اسپین کے شہر کارل میں جاری تھی کہ ریس کے دوران ایک کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سائیڈ میں کھڑے تماشائیوں پر چڑھ گئی۔گاڑی چڑھنے کے باعث اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں چھ افراد زخموں کے تاب نہ لاکر چل بسے۔حکام کے مطابق مرنے والوں میں حاملہ خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

News Code 1857934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =