مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مندر میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 78 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہندوؤں کے ایراوان مندر میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس میں 4 غیر ملکیوں سمیت 27 افراد ہلاک اور 78 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ نائب پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکہ مندر کے باہر کھڑے موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا جو اتنا زوردار تھا کہ جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ابتدائی طور پر27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جس میں 17 خواتین بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ