21 اکتوبر، 2016، 7:03 PM

بنکاک کو دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل

بنکاک کو دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک نے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک نے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سیاحتی مقامات کی تازہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک اس سال دنیا کا پسندیدہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ماسٹر کارڈ کی جاری کردہ اس درجہ بندی (ریٹنگ)  میں دنیا کے 132 شہر شامل ہیں جن میں بنکاک کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر بالترتیب لندن، پیرس اور دبئی ہیں۔ بنکاک، جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت تھائی لینڈ کا دارالحکومت ہے جہاں اکتوبر 2015 سے ستمبر 2016 تک سیاحوں کا سب سے زیادہ ہجوم رہا۔ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس پورے سال (2016) کے دوران بنکاک آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار رہے گی جب کہ اسی عرصے میں ایک کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار متوقع سیاحوں کے ساتھ لندن کا دوسرا نمبر ہے۔دو سال پہلے تک تھائی لینڈ میں حالات انتہائی خراب تھے اور وہاں خانہ جنگی کی کیفیت تھی لیکن اس کے فوراً بعد اس ملک میں قیامِ امن پر خصوصی توجہ دی گئی اور یوں وہاں سیاحوں کی تعداد ایک بار پھر سے بڑھنے لگی۔ اگرچہ اس سال بھی جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن سیاحوں کی آمد اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی۔ماسٹر کارڈ کے چیف اکنامسٹ  کے مطابق بنکاک میں آنے والے سیاحوں کو اپنی خرچ کی ہوئی رقم کے عوض بہترین سہولیات میسر آتی ہیں؛ اور یہی چیز اسے دنیا کا پسندیدہ ترین مقام بھی بناتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال کے اختتام تک تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہوجائے گی جس میں سب سے زیادہ حصہ بنکاک کا ہوگا۔

News ID 1867752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha