مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان خطے کے تمام ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو دونوں ممالک کے مشیروں کے درمیان ملاقات کی تجویز دیدی ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ23اور24اگست کو پاکستان اور ہندوستان کے مشیر قومی سلامتی نئی دہلی میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
News ID 1857215
آپ کا تبصرہ