13 جون، 2015، 6:59 PM

کراچی میں 4 طالبان دہشت گرد ہلاک

کراچی میں  4 طالبان دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے کی ریکی کرنے والے 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے کی ریکی کرنے والے 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار اپنی رہائش گاہ سے دفتر آرہے تھے کہ انہیں اپنے قافلے کے ہمراہ چلنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پر شک ہوا۔ ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گاڑی اور موٹر سائیکل کو رکنے کی ہدایت دی تو موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جب کہ گاڑی میں موجود افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں گاڑی میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دوران پولیس کی ایک ٹیم نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا جاری رکھا، ملزمان نے بھی فرار کی کوشش ناکام ہوتا دیکھتے ہوئے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی شناخت مہر بادشاہ، حیدر، قاری عالمگیر اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے، راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ راؤ انوار پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

News ID 1855818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha