مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان نے قبول کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ’کے ٹی ایس‘ گروپ نے کیا اور طالبان کی جانب سے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ راؤ انوار سکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کے 2 ساتھیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا، جبکہ اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے 2015 میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 وہابی دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان نے قبول کرلی۔
News ID 1878115
آپ کا تبصرہ