12 جون، 2015، 1:26 AM

پاکستان میں امریکی تنظیم سیو دی چلڈرن پر پابندی عائد

پاکستان میں امریکی تنظیم سیو دی چلڈرن پر پابندی عائد

پاکستانی وزارت داخلہ نےغیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوںکی وجہ سےکام کرنے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نےغیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوںکی وجہ سےکام کرنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچوں کے تحفظ  کے لئے کام کرنے والی امریکی این جی اوکے غیر ملکی عملے کو 15 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ تنظیم کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو بھی سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کی وزارت داخلہ کو بھی  فیصلے پرعمل درآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ غیر ملکی این جی او کی سرگرمیاں ملکی مفاد کے منافی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل  2012 میں بھی  سیو دی چلڈرن پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے غیر ملکی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا  اورتنظیم پرالزام تھا کہ اس نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی مالی معاونت اور مدد فراہم کی تھی۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکہ کا جاسوسی نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے اور پاکستان میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

News ID 1855773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha