مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے اپنی سرکاری ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد اسے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل میلکم فروسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ویب سائٹ دی آرمی مل کو ہیک کیا گیا جس کے باعث ویب سائٹ کو مزید نقصان نہ ہو سکے اور اس میں موجود معلومات کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے اسے عارضی طور پربند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہیکرز نے امریکی حکومت کے کمپیوٹرز کو ہیک کرکے 40 لاکھ موجودہ اور سابق سرکاری ملازمین کی معلومات کے چوری کرلی تھیں، امریکہ نے اس کا الزام چین پرعائد کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ