مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر سامرا میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی دستوں نے الولید کراسنگ کو بھی دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے، عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کے مطابق عراقی فوج نے بیجی میں تیل ریفائنری پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے ادھر بابل کی سکیورٹی کونسل کے مطابق القاعدہ سے وابستہ 77 قیدیوں کو بابل کی جیل سے صوبہ ذیقار کی جیل میں منتقل کیا جارہا تھا جن میں القاعدہ کے اہم رہنما بھی شامل تھے داعش دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق
سامرا میں داعش کے 40 دہشت گرد ہلاک /بیجی میں آئل ریفائنری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
مہر نیوز/ 24 جون / 2014 ء : عراق کے شہر سامرا میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عراقی فورسز نے بیجی میں آئل ریفائنری پر دہشت گردوں کے حملہ کو ناکامبنا دیا ہے۔
News ID 1837525
آپ کا تبصرہ