29 اپریل، 2014، 12:32 PM

نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اپنے بھائی کے ہمراہ برطانیہ کے دورے پر روانہ

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اپنے بھائی کے ہمراہ برطانیہ کے دورے پر روانہ

مہر نیوز/ 29 اپریل / 2014 ء : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں، سیاسی اور سماجی شخصیات کے اعتراضات کے باوجود نواز شریف اس بار بھی اپنے بھائی شہباز شریف کو سرکاری دورے پر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ سیاسی اور سماجی شخصیات کے اعتراضات کے باوجود نواز شریف اس بار بھی اپنے بھائی شہباز شریف کو سرکاری دورے پر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔دورہ برطانیہ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر حکومتی و سرکاری شخصیات بھی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1835541

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha