28 ستمبر، 2013، 1:37 PM

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھاروں کے بارے میں قرارداد منظور

سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھاروں کے بارے میں قرارداد منظور

مہر نیوز/ 28 ستمبر/2013ء:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ سلامتی کونسل میں رائے شماری کے دوران تمام پندرہ ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے مطابق آئندہ سال جون تک شام کے ایک ہزار ٹن کیمیائی ہتھیار تلف کئے جائیں گے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی ایڈوانس ٹیم آئندہ ہفتے شام پہنچ جائے گی۔ شام نے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ شام پہلے ہی کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے ملحق ہوگیا ہے۔

News ID 1828460

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha