مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نامزدگی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کا انتخاب ادارے کی سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا، جو دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے مستقل خاتمے کے لیے کام کرتا ہے۔
ایران نے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں منعقدہ OPCW کی ایگزیکٹو کونسل کے 108ویں اجلاس میں یہ نشست حاصل کی۔ اجلاس کے دوران امریکہ نے کونسل کے ارکان پر دباؤ ڈال کر ایران کی نامزدگی کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس کی کوشش ناکام رہی۔
ادارے کی ایگزیکٹو کونسل 41 رکن ممالک پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں دو سال کے لئے انتخاب کیا جاتا ہے اس کے بعد ان کی جگہ نئے ارکان آتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ