17 ستمبر، 2012، 5:27 PM

توہین آمیزفلم کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا احتجاج جاری

توہین آمیزفلم کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا احتجاج جاری

مہر نیوز/17 ستمبر2012ء: امریکہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز فلم بننےکے بعد عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز فلم بننےکے بعد عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔  مختلف ممالک میں امریکی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے کئے گئے۔ لندن میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہوئے اور پْرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام اور شعائر اسلام کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تاہم انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بجائے پُرامن احتجاج کریں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں توہین آمیز فلم کے خلاف سیکڑوں افراد نے جلال آبادروڈ پر مظاہرہ کیا، کنٹینرز اور پولیس کی دو کاروں کو آگ لگا دی۔ گستاخانہ فلم پر ناراض مظاہرین نے لبنان میں امریکا سمیت کئی غیر ملکی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا ، امریکی اور اسرائیل پرچم بھی جلائے گئے۔

News ID 1698513

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha