15 اپریل، 2018، 2:56 PM

یونان میں شام پر امریکی اور مغربی ممالک کے حملے کے خلاف مظاہرہ

یونان میں شام پر امریکی اور مغربی ممالک کے حملے کے خلاف مظاہرہ

یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی ۔ یونانی مظاہرین نے دارالحکومت ایتھنز کے مرکزی اسکوائر سینٹا گما پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آۃش کردیا۔ مظاہرین نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ " امریکی حکام عوام کے قاتل"  ہیں۔ مظاہرین کا کنہا تھا کہ امریکہ جھوٹ بول کر دوسرے ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا ہے ۔ مظاہرین نے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی مذمت کرتے ہوئے انھیں امریکی جرم میں شریک قراردیا۔

News ID 1880067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha