مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے دس انقلابیوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کی فوجی عدالت نے دس شیعہ سیاسی شخصیات پر آل خلیفہ حکومت کو سرنگوں کرنے کے الزامات عائد کرکے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں عوام جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں اور اپنے حقوق کو بحال کرنے کے لئے بحرینی عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں جبکہ امریکہ اور سعودی عرب ملکر بحرین میں جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
مہر نیوز- 22 جون 2011ء : بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے دس انقلابیوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے بحرین میں عوام جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ امریکہ اور سعودی عرب ملکر بحرین میں جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
News ID 1341953
آپ کا تبصرہ