مہر خبررساں ایجنسی نے بحرینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بحرین کے 6 جوانوں کو سزائےموت سنائی ہے جس کے خلاف بحرین میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے ذریعہ عوامی احتجاج کو کچل رہی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کے سائے میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ جوانوں کو سزائےموت سنا دی ہے۔
بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہےفوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائي ہے۔
بحرین کی فوجی عدالت نے جن افراد کو موت کی سزا سنائی ہے ان کے نام حسب ذیل ہیں:
عادل مبارک ،( فوجی افسر ، اہلسنت)
محمد متعوی ( قانونی کارکن ، شیعہ)
سید فاضل سید عباس (شیعہ)
سید علوی الموسوی ( شیخ عیسی قاسم کے قریبی ساتھ)
سید مرتضی السندی ( حرکت الوفا کے رکن )
حبیب الجمری (شیعہ)
بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے بحرین کے مختلف شہرون میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرینی عوام ملک میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ