مہر خبررساں ایجنسی نے بحرینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت کی طرف سے 6 جوانوں کی سزائےموت کے حکم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بحرینی عوام نے اپنے بیان میں بحرین کی ظالم حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ جوانوں کو سزائےموت سنا دی ہے۔
بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہےفوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائي ہے۔
بحرین کی فوجی عدالت نے جن افراد کو موت کی سزا سنائی ہے ان کے نام حسب ذیل ہیں:
عادل مبارک ،( فوجی افسر ، اہلسنت)
محمد متعوی ( قانونی کارکن ، شیعہ)
سید فاضل سید عباس (شیعہ)
سید علوی الموسوی ( شیخ عیسی قاسم کے قریبی ساتھ )
سید مرتضی السندی ( حرکت الوفا کے رکن )
حبیب الجمری (شیعہ)
اطلاعات کے مطابق بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کررکھا ہے بحرین کے مختلف شہرون میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ادھر 14 فروری اتحاد نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے ناپاک عزآئم کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر موجود رہیں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔ بحرین کے علاقہ الدراز میں عوام نے بحرین کے بادشاہ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ