19 نومبر، 2010، 3:43 PM

ہندوستان

ہندوستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹوں سمیت بارہ اہلکار ہلاک

ہندوستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹوں سمیت بارہ اہلکار ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاست اروناچل پردیش میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجےمیں دونوں پائلٹوں سمیت بارہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اروناچل پردیش میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجےمیں دونوں پائلٹوں سمیت بارہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ چین کے سرحد کے قریب بومدیر گاؤں میں پیش آیا یہ علاقہ توانگ کے نزدیک ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں دونوں پائلٹوں کے علاوہ فضائیہ کے نو دیگر اہلکار اور بری فوج کے دو جوان سوار تھے۔ذرائع کے مطابق حادثہ  خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

News ID 1194355

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha