مہر خبررساں ایجنسی: مغربی آذربائیجان کے گورنر نے کہا ہے کہ مہاآباد میں آج ہفتہ دفاع کی مناسبت سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کے موقع پر بم دھماکے میں 10 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں وحید جلال زادہ نے کہا ہے کہ مہاآباد میں آج ہفتہ دفاع کی مناسبت سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کے موقع پر بم دھماکے میں 10 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہیدوں اور زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں انھوں نے کہا کہ دھماکہ تقریب کے اسٹیج سے 50 میٹر کے قاصلہ پر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہاآباد کے دو فوجی افسروں کی دو بیویاں بھی شہداء میں شامل ہیں ضلع مہاآباد 197 ہزار آبادی پر مشتمل ہے جو صوبہ مغربی آذربائیجان کے جنوب میں واقع ہے۔
آپ کا تبصرہ