مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل کے قریب خودکش حملہ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد قریبی عمارت میں آگ لگ گئی۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبر ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے صفی لینڈ مارک ہوٹل کے قریب کباب کی ایک دکان کے سامنے خود کو اڑالیا۔ جبکہ پولیس نے اسی علاقے میں مزید دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔دھماکے کے بعد فور اسٹار ہوٹل کے سامنے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے علاقہ سیل کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ