![ترقی کی کہانی ترقی کی کہانی](https://media.mehrnews.com/d/2025/01/26/3/5349228.jpg?ts=1737910659188)
![ترقی کی کہانی ترقی کی کہانی](https://media.mehrnews.com/d/2025/01/26/3/5349228.jpg?ts=1737910659188)
ترقی کی کہانی
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے سینکڑوں کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین سے ملاقات میں نجی شعبے کی پیشرفت اور ایجادات کو ملک کے لیے امید اور ترقی کا سبب قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام، بالخصوص نوجوانوں کو ان کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے میڈیا سے مؤثر اور منظم استفادہ کرنا ضروری ہے۔اسی پس منظر میں رواں سال کا نعرہ "عوامی مشارکت کے ساتھ پیدوار میں اضافہ" کے تحت "پیشرفت کا ہر اول دستہ" کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں نجی شعبے کی تازہ ترین کامیابیوں اور ایجادات کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمی خامنہای نے خصوصی نمائش کا دورہ کیا۔اس رپورٹ میں نمائش میں پیش کیے گئے اہم ترین کارناموں اور پیشرفتوں کا جائزہ لیا جائے گا جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور صنعتی خودکفالت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔