30 دسمبر، 2021، 2:26 PM

ایران نے سیمرغ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا

ایران نے سیمرغ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے خلائی شعبہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے سیمرغ سیٹلائٹ کے ذریعہ تین تحقیقی شپمنٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے خلائی شعبہ کے ترجمان سید احمد حسینی نے کہا ہے کہ ایران نے سیمرغ سیٹلائٹ کے ذریعہ تین تحقیقی شپمنٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر خلائی صلاحیت حاصل کرنے نیز سفیراور قاصد جیسے چھوٹےسیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد ایران نے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل لانچرز کی تیاری پر غور شروع کردیا اور حضرت امام خمینی (رہ) خلائی بیس میں مزید توسیع اور ڈیزائن کا کام شروع ہوگيا ، آج سیمرغ سیٹلائٹ ایران کے خلائی شعبہ کا حصہ بن گيا ہے۔

سید احمد حسینی نے سیمرغ کی کارکردگی کے بارے میں مزید کہا کہ اس لانچ میں، خلائی بیس کے اجزاء کی کارکردگی اور سیٹلائٹ کے مراحل کی کارکردگی کو درست طریقے سے انجام دیا گیا، اور آخر میں اس لانچ کے مطلوبہ تحقیقی اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے خلائی ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  اس خلائی تحقیقی مشن میں پہلی بار تین تحقیقی شپمنٹس ایک ساتھ 470 کلومیٹر کی بلندی اور 7350 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے روانہ کیے گئے ہیں ۔

News ID 1909327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha