13 اپریل، 2025، 8:34 AM

ایران، دوا سازی کے شعبے میں انقلاب، تین نئی پروڈکشن یونٹس کا افتتاح

ایران، دوا سازی کے شعبے میں انقلاب، تین نئی پروڈکشن یونٹس کا افتتاح

ایران نے دوا سازی میں خودکفالت کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے تین جدید پروڈکشن یونٹس کی تعمیر مکمل کرلی جس سے برآمدات میں 150 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں دوا سازی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں تین جدید پروڈکشن یونٹس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ ان یونٹس کی بدولت ایران سیفالوسپورینز، دوا کی کوٹنگ اور کیپسول سازی کے میدان میں خودکفالت حاصل کرے گا۔

ایرانی نائب وزیر صحت کے مطابق ان پروڈکشن یونٹس کے فعال ہونے سے ایران کو سالانہ 25 لاکھ ڈالر کی ادویات کی درآمدات سے نجات ملے گی اور دوا سازی کے شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کی ادویات کی برآمدات میں 150 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ ایران عالمی مارکیٹ میں دوا سازی کی صنعت میں اپنا حصہ بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے آئندہ تین ماہ میں بایوٹیکنالوجی سے متعلق نئی ادویات کی تیاری کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں انسولین انجیکشن کی مقامی طور پر تیاری شامل ہے، جو ایران کے لیے ایک اور بڑا سنگ میل ہوگا۔

News ID 1931811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha