28 جولائی، 2025، 11:51 AM

غیر منصفانہ پابندیاں بے اثر، ایران نے کینسر کی دوائی مارکیٹ میں پیش کردی

غیر منصفانہ پابندیاں بے اثر، ایران نے کینسر کی دوائی مارکیٹ میں پیش کردی

ایران نے امریکہ اور یورپ کی رکاوٹوں کے باوجود کینسر کی دوا وینورلبین کو مقامی سطح پر تیار کرکے طبی خودکفالت کی جانب اہم پیشقدمی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی سانا فارمد نے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی جدید دوا وینورلبین کو مقامی طور پر تیار کرکے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ اس دوا کو "سانارلبین" کے برانڈ کے تحت پیش کیا گیا ہے، جو اب ملک کے مخصوص دواخانوں میں دستیاب ہے۔

کمپنی کے سی ای او سامان پورضیا کے مطابق، وینورلبین کی تیاری میں تین سال سے زائد عرصہ لگا اور اس کے لیے ایک خصوصی پیداواری لائن قائم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوا کی سالانہ درآمد پر پانچ ملین ڈالر خرچ ہوتے تھے، لیکن اب مقامی تیاری کے باعث زرمبادلہ میں بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئی دوائی کے بارے میں ڈاکٹروں اور مریضوں کی آراء حوصلہ افزا ہیں۔ کمپنی کا ہدف یہ ہے کہ جان بچانے والی ادویات تک ہر فرد کی آسان رسائی ممکن بنائی جائے اور علاج کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جائے۔

پورضیا نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی 2019 سے مسلسل سرگرم عمل ہے اور اب تک 8 اہم ادویات مارکیٹ میں لاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال دو نئی ہائی ٹیک ادویات بھی پہلی بار ایران میں تیار کی جائیں گی، جو ملکی دوا ساز صنعت کے لیے انقلابی قدم ہوگا۔

News ID 1934540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha