11 مارچ، 2014، 3:16 PM

بلڈ ٹیسٹ

بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے الزائمر کے مرض کا پتا لگایا جاسکے گا

بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے الزائمر کے مرض کا پتا لگایا جاسکے گا

مہر نیوز/ 11 مارچ / 2014 ء : امریکی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے بھولنے کی بیماری یا الزائمر کے مرض کا پتا لگایا جاسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے بھولنے کی بیماری یا الزائمر کے مرض کا پتا لگایا جاسکے گا۔واشنگٹن کے جارج ٹاوٴن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین کے مطابق بلڈ ٹیسٹ سے یادداشت کی کمزوری یا الزائمر کے مرض کا نہ صرف پتا لگایا جاسکے گا بلکہ ٹیسٹ کے نتائج سے یہ جاننا بھی ممکن ہوگا کہ کوئی بھی شخص اگلے تین سال میں اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے یا نہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے افراد کیلئے فائدہ مند ہوگا جو الزائمر کے آثار کے باوجود مرض سے لاعلم ہوتے ہیں ،ماہرین کے مطابق الزائمر کا دیر سے معلوم ہونے پر دوائیں کارگر نہیں ہوتیں ،یوں بلڈ ٹیسٹ سے مرض کا پتا لگنے پر بروقت علاج ممکن ہوسکے گا،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 4کروڑ چالیس لاکھ افراد الزائمر یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

News ID 1834128

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha