مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہروس کی وزارت توانائی کے مطابق ستمبر میں روس کی خام تیل کی پیداوار ریکارڈ اضافہہوا ہے۔روس کی وزارت توانائی کے مطابق ستمبر میں روس کی خام تیل کی پیداوار ریکارڈ 10.3 ملین بیرلز یومیہ تک پہنچ گئی۔ اگست میں یہ پیداوار 10.28 ملین بیرلز یومیہ تھی۔ روس کی بڑی آئل کمپنی روز نفت نے نئی ایسٹ سائبرین ونکور آئل فیلڈ سے پیداوار شروع ہونے کے بعد اپنی پیداوار میں 3 فیصد سے 2.32 ملین بیرل یومیہ تک اضافہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق روس سے قدرتی گیس کی پیداوار میں ستمبر میں 8.2 فیصد سے 1.59 کیوبک میٹرز اضافہ ہوا۔ اگست میں یہ پیداوار 1.47 ارب کیوبک میٹرز تھی۔ روس کے توانائی کے ادارے گیزپروم نے گیس کی پیداوار میں گزشتہ دو ماہ میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔
مہر نیوز- 4 اکتوبر2011ء: روس کی وزارت توانائی کے مطابق ستمبر میں روس کی خام تیل کی پیداوار ریکارڈ اضافہہوا ہے۔
News ID 1423670
آپ کا تبصرہ