19 فروری، 2025، 7:35 AM

ایران اگلے پانچ سال میں قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں 250 ملین کیوبک میٹر اضافہ کرے گا

ایران اگلے پانچ سال میں قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں 250 ملین کیوبک میٹر اضافہ کرے گا

ایران نے اگلے پانچ سالوں کے دوران گھریلو اور صنعتی طلب کو پورا کرنے کے لئے گیس کی یومیہ پیداوار میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت تیل کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کی قدرتی گیس کی پیداوار اگلے پانچ سالوں میں اپنی موجودہ صلاحیت کے ایک چوتھائی تک بڑھ جائے گی۔

وزارت تیل کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک اگلے چار سے پانچ سال میں اپنی قدرتی گیس کی پیداوار میں کم از کم 150 ملین کیوبک میٹر اضافہ کرے گا، جس کے لیے مقامی ماہرین کی مہارت اور تجربے پر انحصار کیا جائے گا۔

ایران کی یومیہ گیس کی پیداواری صلاحیت ایک ارب کیوبک میٹر سے زائد ہے، جس میں سے 871 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ گیس کو صاف کرکے قومی گیس پائپ لائن میں شامل کیا جاتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ملک کی مجموعی گیس پیداوار کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے، جس کی سالانہ پیداوار 2.6 ارب کیوبک میٹر سے زائد ہے، جس کی مالیت تقریباً 100 ارب ڈالر بنتی ہے۔

پارس آئل اینڈ گیس کمپنی کے سی ای او تورج دہقانی نے کہا کہ ایران کو 2030 تک یومیہ 250 ملین کیوبک میٹر اضافی گیس پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں گھریلو اور صنعتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

دہقانی کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی، جو کہ خلیج فارس میں واقع ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ گیس فیلڈ ساؤتھ پارس میں کام کی ذمہ دار ہے، گیس کی پیداوار میں متوقع اضافے کا ایک بڑا حصہ سنبھالے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران آئندہ برسوں میں ساؤتھ پارس میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

News ID 1930472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha