مہر خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوروسٹیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے 2022 میں 5.23 ارب یورو مالیت کی اشیا کی تجارت کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.95 فیصد زیادہ ہے
یوروسٹیٹ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس عرصے کے دوران جرمنی یورپی یونین کے خطے میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا کیونکہ دونوں ممالک نے 1.86 ارب یورو کی مالیت کے سامان کا تبادلہ کیا جو 2021 کے مقابلے میں 8.56 فیصد زیادہ ہے۔
ایران کے فنانشل ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اٹلی ایران کے ساتھ 713.17 ملین یورو کی تجارت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس میں 13.32 فیصد اضافہ دیکھا کیا گیا۔ نیدرلینڈ 445.57 ملین یورو (7.61 فیصد کمی) کے ساتھ اور اسپین 378.46 ملین یورو (12.67 فیصد زیادہ) کے ساتھ ایران کے دوسرے بڑے یورپی تجارتی شراکت دار تھے۔
کروشیا نے مذکورہ مدت کے دوران ایران کے ساتھ تجارت میں سب سے زیادہ 48.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور اس کے بعد بلغاریہ 44.13 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
آپ کا تبصرہ